Royal Dental Care

دانتوں کی صفائی اور پالش

دانتوں کی صفائی اور پالش

دانتوں کی اسکیلنگ(صفائی) اور پالش کیا ہے؟
دانتوں کی صفائی اور پالش مسوڑھوں کی بیماری کے لئے دانتوں کا عام علاج ہے جس میں مسوڑھوں کی سطح سے نیچے اور اس کے اوپرموجود دانتوں پر پلاہٹ، کیڑیڑا یا داغ صاف کرنا شامل ہے۔ 

جڑکی پلاننگ (صفائی)علاج کیا ہے؟
جڑکی پلاننگ علاج میں دانتوں کی جڑ کی سطح کو صاف کرنا شامل ہے جہاں بیکٹیریا جمع ہوتا ہے۔ دانتوں کی جڑ کی صاف اور ہموار سطح مسوڑھوں کو صحیح طریقے سے دانتوں پر دوبارہ جوڑنے میں مدد دیتی ہے۔ 

دانتوں کی گہری صفائی کیا ہے؟
دانتوں اور دانتوں کی جڑوں کی صفائی کے عمل کو اکثر دانتوں کی گہری صفائی کہا جاتا ہے۔

اسکیلنگ اور روٹ پلاننگ کیوں ضروری ہے؟
آسان الفاظ میں یہ اس لئے ضروری ہے کہ مسوڑھوں کی بیماری کو آگے بڑھنے سے روکا جائے۔ جب مسوڑھوں کی بیماری کو بڑھنے کی اجازت دی جاتی ہے تو اس سے مزید پیچیدا مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

 آپ کے مسوڑھے پر پلاہٹ اور کیڑیڑے سے پُر ہوسکتے ہیں، یہ آپ کے مسوڑھوں کی مسائل کو بڑھاتے ہیں جس میں مسوڑھوں سے خون بہنا، مسوڑھوں کا سوجھ جانا، مسوڑھوں کا اپنی اصل جگہ سے ہٹ جانا اور دیگر مسائل شامل ہیں۔

اگر آپ کو مسوڑھوں کا مرض لاحق ہو رہا ہے تو دانتوں کے علاج کیلئے مزید انتظار نہ کریں۔ 

اسکیلنگ اور روٹ پلاننگ(دانتوں اور انکی جڑوں کی صفائی) کے علاج کے کیا فوائد ہیں؟
اسکیلنگ اور روٹ پلاننگ کے علاج کے بہت سے فوائد ہیں ، بشمول:

  • مسوڑھوں کی بیماری سے بچاتا اور مزید آگے بڑھنے سے روکتا ہے
  • مسوڑھوں سے خون نکلنے کو روکتا ہے
  • دانتوں کے نقصانات کو روکتا ہے
  • دانتوں کی خرابی کو روکتا ہے
  • حساسیت اور درد کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے
  • دانتوں کی جڑوں کی حفاظت کرتا ہے
  • مسوڑھوں کی سوجن اور رنگت کو ٹھیک کرتا ہے
  • دانتوں کے ڈھیلے ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے
  • منہ یا سانس کی بو کو کم کرتا ہے
  • مسوڑھوں کے سوجنے کی وجہ سے جنم لینے والے بیکٹیریمیا کو ختم کرتا ہے
  • جبڑے کی ہڈی کے گِھسنے کا خطرہ کم کرتا ہے
  • صحت مند دانتوں اور مسوڑھوں کو فروغ دیتا ہے
  • مسکراہٹ کو بہتر بناتا ہے
  • مجموعی حفظان صحت کو بہتر بناتا ہے
  • معیار زندگی کو بہتر بناتا ہے 

ڈینٹل اسکیلنگ اور روٹ پلاننگ کے علاج کا طریقہ کار کیسے کام کرتا ہے؟
اسکیلنگ میں دانتوں سے پلاہٹ، کیڑیڑا یا داغ کو صاف کرنا شامل ہے ۔ یہ علاج عام طور پر الٹراسونک اسکیلر کے ساتھ کیا جاتا ہے۔روٹ پلاننگ کیورٹ آلات کے استعمال سے دانتوں کی سطح کو مکمل طور پر ہموار اور صاف کرتا ہے۔

ا مجھے اسکیلنگ اور روٹ پلاننگ (دانتوں اور انکی جڑوں کی صفائی) کا علاج کرانے کی ضرورت ہے؟
مختلف عمر کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ منہ کی صحت حاصل کرنے کےلئے دانتوں کی اسکیلنگ اور پالش جیسے علاج پر غور کرنا چاہئے۔

 آپ اسکیلنگ اور روٹ پلاننگ کے علاج پر غورکر سکتے ہیں اگر آپ کو ان علامات میں سے کوئی شکایت ہے:

  • پلاہٹ، کیڑیڑا اورداغ
  • برش کرنے کے دوران کا مسوڑھوں سے خون نکلنا
  • مسوڑھوں کا اپنی اصل جگہ سے ہٹ جانا
  • مسوڑھوں کا سوجھنا
  • منہ سے بو آنا 

کیا ڈینٹل اسکیلنگ اور روٹ پلاننگ تکلیف دہ ہے؟
کچھ ہلکی سی تکلیف ہوسکتی ہے۔ طریقہ کار کے دوران درد اور تکلیف کو کم کرنے کے لئے ڈینٹسٹ سن کرنے والی دوا استعمال کرسکتے ہیں۔

کیا دانتوں کی اسکیلنگ اور روٹ پلاننگ کے علاج سے میرے دانت خراب ہوسکتے ہیں؟
نہیں ، یہ آپ کے دانتوں کو مستقل طور پر نقصان نہیں پہنچائے گا۔

کیا اسکیلنگ اور روٹ پلاننگ کے ساتھ کوئی ممکنہ خطرات اور پیچیدگیاں ہیں؟
اسکیلنگ اور روٹ پلاننگ دونوں طرح کے عمل کو عام طور پر محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم ، منسلک کم سے کم ضمنی اثرات اور خطرات ہوسکتے ہیں جیسے کہ آپ دانتوں کی انتہائی حساسیت، درد اور مسوڑھوں کی سوجن کا تجربہ کرسکتے ہیں۔

 اگر آپ کو اسکیلنگ اور روٹ پلاننگ کے بعد دانتوں کی انتہائی حساسیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تو ڈینٹسٹ آپ کو تکلیف سے نجات کے لئے دوائیں تجویز کر سکتا ہے

ضمنی اثرات کے خطرے کو کم سے کم کرنے کے لئے، یہ ضروری ہے کہ پیشہ ور ڈینٹسٹ کے ذریعہ اسکیلنگ اور روٹ پلاننگ علاج کرایا جائے۔ 

دانتوں کا اسکیلنگ اور پالش کرنے کے لئے کتنا وقت درکار ہے؟
پلاہٹ، کیڑیڑے اور مسوڑوں کی بیماری کی شدت پر منحصر ہے کہ مطلوبہ نتائج حاصل ہونے سے قبل اس عمل میں ایک یا زیادہ صفائی سیشن لگ سکتے ہیں۔

اسکیلنگ اور روٹ پلاننگ کے بعد کیا احتیاطی تدابیر ہیں؟

اسکیلنگ اور روٹ پلاننگ کے بعد، عام طور پر مندرجہ زیل سے پرہیز کرنا بہتر ہے:

  1. پہلے 30 منٹ تک سافٹ ڈرنکس۔
  2. ایک سے دو ہفتوں تک سگریٹ نوشی سے پرہیز۔
  3. جب تک سن کرنے والی دوا کا اثر مکمل طور پر ختم نہ ہوجائے، کھانا کھانا۔

دانتوں کی صفائی کے علاج میں دلچسپی رکھتے ہیں؟
کیا آپ کے دانتوں کی صفائی کے علاج سے متعلق کوئی سوالات یا خدشات ہیں؟

رائل ڈینٹل کیئر میں آج ہی ہم سے رابطہ کریں اور اپنی مشاورت بک کروائیں ، ہم آپ کے سوالات کا جواب دینا پسند کریں گے۔

ضرورت کے مطابق دانتوں کی پیشہ ورانہ صفائی کرانے سے نظر نہ آنے والے جراثیم سے مقابلہ کرنے اور صاف سھترا اور صحتمند منہ برقرار رکھنے میں آپکو مدد ملتی ہے۔ اسکا نتیجہ ایک تازہ مسکراہٹ ہے جس سے آپ لطف اندوز ہوسکتے ہیں!

×