Royal Dental Care

(آرتھوڈانٹکس ( ڈینٹل بریسز

(آرتھوڈانٹکس ( ڈینٹل بریسز

آرتھوڈانٹکس یا ڈینٹل بریسز کیا ہے؟
آرتھوڈانٹکس (جسے عام طور پر ڈینٹل بریسز کے نام سے جانا جاتا ہے) داندان سازی کی شاخ ہے جو کہ ٹیڑھے دانتوں کو سیدھا کرنے سے متعلق ہے۔ ڈینٹل بریسز، آرتھوڈانٹکس کا ایک روایتی علاج ہے جو تمام عمر کے لوگوں کیلئے ہے: بچوں، نوعمروں اور بالغوں، ٹیڑھے دانتوں کو سیدھا کرنے اور مسکراہٹ کو خوبصورت بنانے کیلئے۔

بریسز کی کتنی مختلف اقسام ہیں؟
(میٹل بریسز – (گرے کلر

تفصیل
سب سے عام قسم کی بریسز

بریسز پر مختلف رنگوں کے بینڈ / رنگ کا انتخاب کرنے کا اختیار

سرامک بریسز  (سفید)

تفصیل

سفید رنگ کی تا کہ کم نمایاں ہوں

کلئیربریسز

تفصیل

حقیقت سے پوشیدہ

اتاری جا سکتی ہیں

 کھانا زیادہ آرام سے کھا سکتے ہیں

لنگول بریسز

تفصیل
دانتوں کے اندرونی حصے پر لگتی ہیں، تا کہ بریسز سامنے سے سو فیصد نظر نہ آیئں۔  

کیا مجھے بریسز کی ضرورت ہے؟
تمام عمر کے لوگوں کو کئی وجوہات کی بنا پر ڈینٹل بریسز کی ضرورت ہوتی ہے،  جن میں دانتوں کے چھوٹے مسائل کو ٹھیک کرنے سے لے کر مسکراہٹ کو خوبصورت بنانا شامل ہے۔

آپ آرتھوڈانٹکس کا علاج (ڈینٹل بریسز) پر غور کر سکتے ہیں اگرآپ کو ان میں سے کوئی مسلئہ ہے

  • دانتوں کے درمیان فاصلہ
  • بھیڑوالے دانت
  • ضرورت سے زیادہ دانتوں کا آپس میں ٹکراو
  • دانتوں کا آپس میں ٹکراو نہ ہونا
  • دانتوں کا منہ میں نہ نکلنا
  • جبڑوں کا اصل جگہ پر نہ ہونا

آرتھوڈانٹکس کا علاج قطع نظر کسی بھی وجہ سے ہو، چاہے وہ خرابی ٹھیک یا خوبصورتی کی وجہ سے ہ، ڈینٹل بریسز نہ صرف دانتوں کو سیدھا کرتیں ہیں، بلکہ آپکی مسکراہٹ کو مزید دلکش اورآپکے منہ کی صحت کو مزید بہتر بناتی ہیں،

آرتھوڈانٹکس علاج کے کیا فوائد ہیں؟
آپ دانت سیدھے کرنے کے علاوہ بھی بہت سے فوائد سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ، جیسے:

  • قدرتی نظر آنے والی مسکراہٹ
  • دانتوں کو کیڑا لگنے سے بچانا
  • مسوڑھوں کی بیماریوں سے بچنا
  • چوٹ لگنے سے بچانا
  • دانتوں کو صاف کرنے میں آسانی
  • خود اعتمادی کوفروغ دینا
  • آرام دہ ایپلائنسز
  • مرضی کے رنگوں کے الاسٹک پہننے کی سہولت
  • حفظان صحت کوبہتر بنانے میں مدد
  • نتائج اکثر مختصر مدت میں حاصل ہوتے ہیں 

آرتھوڈانٹکس کے علاج کیلئے مثالی عمر کیا ہے؟
آرتھوڈانٹکس کا علاج شروع کرنے کے لئے عمر کی کوئی مثالی حد نہیں ہے۔ تاہم ، امریکن ایسوسی ایشن آف آرتھوڈانٹکس کی سفارش ہے کہ تمام بچوں کو 7 سال  کی عمرتک ڈینٹسٹ سے چیک اپ کروائیں۔ 

مجھے کتنی بار بریسز ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہوگی؟
عام طور پر بریسز کے مریض کو ہر 4-6 ہفتوں میں ملاقات کے لئے مقرر کیا جاتا ہے ، یہ علاج کی انفرادی ضروریات کے مطابق مختلف ہوسکتا ہے۔

کیا بریسز کا کوئی متبادل بھی ہے؟
یہ کیس کی ضرورت پر منحصر ہے ، مثال کے طور پر اگر آپ کودانتوں کے درمیان چھوٹی سی خالی جگہ بند کرنے کی ضرورت ہے تو ، آپ دوسرے طریقہ علاج آزما سکتے جیسے کہ ریسٹوریٹو علاج جس میں خالی جگہ کو بند کرنے کے دانتوں کو بنایا جاتا ہے۔ 

رائل ڈینٹل کئیرپربریسزکے علاج کی قیمت کیا ہے؟ 

آرتھوڈانٹکس کے علاج میں دلچسپی رکھتے ہیں؟
 
کیا آپ کے دانتوں کے ڈینٹل بریسزکے علاج سے متعلق کوئی سوالات یا خدشات ہیں؟

رائل ڈینٹل کیئر میں آج ہی ہم سے رابطہ کری  ، ہم آپ کے سوالات کا جواب دینا پسند کریں گے۔ ہم قدرتی خوشگوار اور دلکش مسکراہٹ حاصل کرنے میں آپ کی مدد کرنے کے منتظر ہیں!

×